اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خط کا جواب دے دیا ہے‘ الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک خودمختار اور آئینی ادارہ ہے کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیںہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب شق وار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک خودمختار اور آئینی ادارہ ہے کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں ہے۔ خط سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ میں الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور خومختاری کا حق استعمال کرتے ہوئے الیکشن 2013ءکروایا تھا لہذا عمران خان یا کوئی اور پارٹی الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرنے کا حق نہیں رکھتی۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن اصلاحات کر رہا ہے رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی ہے۔