بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دیامر بھاشا ومہمند ڈیمز فنڈ ،سپریم کورٹ کا آڈٹ کی اجازت دینے سے انکار

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو سپریم کورٹ آف پاکستان ، وزیر اعظم دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ میں پڑے اربوں روپے کے فنڈز کا آڈٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہ

ے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور ان کے ماتحت افسران نے ڈیمز فنڈ کے آڈٹ کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ہدایات کی تعمیل کےلیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا لیکن اب تک ملک کی اعلیٰ ترین عدالت یہ بتا کر اجازت دینے کو تیار نہیں کہ معاملہ زیر سماعت ہے اور دوسرا انہیں عمل درآمد بینچ سے منظوری ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک اور این بی پی سے ڈیٹا حاصل کرناہوگا۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق  سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 20 جولائی 2022 کو ہونے والی میٹنگ کے دوران چیئرمین پی اے سی کی ہدایت پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان ، پی ایم دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ سے متعلق فنڈز کا آڈٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ سرکاری مکتوب میں متعلقہ حکام کو 10 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اب ڈائریکٹر جنرل نے باضابطہ بتایا کہ افسر کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر عبدالرزاق ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) نے معائنہ افسر کو مطلع کیا کہ یہ کیس آئین کے تحت سی ایم اے نمبر 6155 آف 2018 کے تحت زیر سماعت ہے۔دوسرا انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے عمل درآمد بینچ سے منظوری ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک اور این بی پی سے ڈیٹا حاصل کرناہوگا۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اپنے حکم میں کہا تھا کہ منصوبے ٹریک پر ہیں اور تمام براہ راست اور ذیلی مسائل کو بتدریج ہینڈل اور حل کیا جا رہا ہے۔

سرحدی تنازعات اور زمین کے حصول کے مسائل کو مقامی جرگہ کی شرکت سے حل کیا گیا ہے اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مختلف قبائل کو معاوضہ ادا کیا جائے گا جو زیر بحث زمینوں کے مالک ہیں، یہ عمل جلد ہی شروع کیا جائےگا،ہمیں مزید بتایا گیا ہے کہ منصوبے کی غیر ملکی زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فنانسنگ کا انتظام فلوٹنگ گرین یورو بانڈ کے ذریعے کیا جا رہا ہے، بین الاقوامی ڈونرزکے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ہر سالانہ بجٹ میں اس منصوبے کی موجودہ ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مناسب مالی اعانت فراہم کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…