منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کشن گنگا ہائیڈل پروجیکٹ پرمذاکرا ت کی بھا رتی پیشکش مسترد

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (آن لائن) قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات منسوخ ہونے کے بعد بھارت کی حکومت نے پاکستان کو متنازعہ کشن گنگا راٹیلے اور دریائے چناب پر زیر تعمیر ہائیڈل پروجیکٹوں پر مذاکرات شروع کرنے کی پیش کش کی تاہم پاکستان نے بھارت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے کشن گنگا ہائیڈل پروجیکٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے عالمی عدالت کا دروازہ کٹھکٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سلامتی مشیروں کی میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے پاکستان کو متنازعہ کشن گنگا ہائیڈل پروجیکٹ ، راٹیلے اور دریائے چناب میں زیر تعمیر ہائیڈ پروجیکٹوں پر دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے ضمن میں بات چیت کی دعوت دی تاہم وفاقی حکومت نے بھارت کی جانب سے ہائیڈل پروجیکٹ پر بات چیت شروع کرنے سے صاف طور پر انکار کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مرکزی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ کشمیر مسئلے کے بغیر مذاکرات شروع کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ رپورٹ میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ایک دفعہ پھر ریاست میں تعمیر کئے جانے والے پاور پروجیکٹوں کے ڈیزائن تبدیل کرنے اور پانی کے بہاﺅ کو کم کرنے کا معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستا ن اور بھارت کے درمیان خفیہ طور پر بھی مذاکرات چل رہے تھے تاہم قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد خفیہ مذاکرات کو بھی ملتوی کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو سفارتی سطح پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر ہی سب سے اہم مسئلہ ہے اور جب تک اس مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں اور آرزوں کے مطابق حل نہ کیا جائے دونوں ملکوں کے درمیان دوسرے مسائل پر بات چیت کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آنے والے مہینوں کے دوران کئی سطحوں پر مذاکرات شروع کرنے کے لئے دونوں ملکوں کی حکومتوں نے فیصلہ کیا تھا تاہم پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر سخت موقف اپنانے کے بعد دونوں ملکوں ملکوں کے درمیان آنے والے دنوں کے دوران مذاکرات خارج از امکان ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…