اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی میڈیا مودی کی پاکستان کے متعلق پالیسی پر برس پڑا

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نریندر مودی کی پاکستان کے متعلق پالیسی پر بھارتی میڈیا برس پڑا ، ہندوستان ٹائمز کے اداریے کے مطابق نریندر مودی کی پالیسی سے صرف زہریلے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔مشیرخارجہ سطح پر مذاکرات کی منسوخی سے بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی جو ہوئی سو ہوئی ، خود بھارتی اخبارات بھی مودی کی پاکستانی پالیسی کو آڑھے ہاتھوں لینے لگے ہیں۔ہندوستان ٹائمز میں لکھے گئے اداریے کے مطابق مذاکرات کے ایجنڈے اور کشمیری رہنماو¿ں کے بارے میں مودی سرکار کی پالیسی سے زہریلے اثرات مرتب ہوئے۔اخبار کے مطابق پاکستان کا حریت رہنماو¿ں سے ملاقات کرنا یقینی تھا ، یہ تصور ہی غلط تھا کہ پاکستان صرف اپنے اوپر دہشت گردی کے الزامات سننے کے لیےمذاکرات کریگا۔اگر پاکستان دہشت گرد ہے تو اوفا ملاقات کیوں کی گئی ، ہندوستان ٹائمز کے مطابق مودی کی پالیسی سے پاکستان میں بھارت کے مخالفین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔اخبار نے مودی کو پاکستان میں کسی بھی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو بھارتی طیاروں یا کمانڈرز کا واپس لوٹنا آسان نہیں ہوگا۔اداریے کے مطابق اگر بھارت دہشت گردی کے کسی واقعے پر امریکا یا عالمی برادری کا دروازہ کھٹکھٹائے گا تو وہاں سے جواب موصول ہوگا کہ اگست میں سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات بھی تو خود ہی منسوخ کیے تھے۔ہندوستان ٹائمز نے نریندر مودی کی پالیسی کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…