ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارشوں کی پیشگوئی

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی، آن لائن)خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارشوں کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ3روزتک مزیدبارشو ں کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ،ایبٹ اباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور، مردان، مالاکنڈمیں بارش کاامکان ہے

،،اس طرح باجوڑ، کرم ، خیبر، لکی مروت، بنوں، کو ہاٹ اور ٹانک میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے، فلڈ سیل کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پردرمیانے درجیکاسیلاب ہے اور پانی کابہاو 99300کیوسک ریکارڈ کیاگیاہے، دریائے کابل میں ورسک کے مقامپرنچلے درجے کاسیلاب ہے،فلڈ سیل کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر بھی نچلے درجہ کا سیلاب ہے دریائے سندھ چشمہ کے مقامپر پانی کا بہائو 3لاکھ64ہزار166کیوسک ریکارڈکیاگیا،جبکہ صوبے کے دیگر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹے کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹے کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے

گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کے مطا بق گجرات،سیالکوٹ،قصور،

اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سرگودھا ،خوشاب، میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد،ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے اس کے سا تھ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نارووال اور لاہور میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،

جبکہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،قصور،ساہیوال،سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ،میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید کہاکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،مسافراور سیاح موسمی حالات کو مدنظررکھ کر سفرکریں، سفرکے دوران مزیدمحتاط رہیں،تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور انتظامات مکمل رکھیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…