پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

صبا کو ایک مرتبہ بہلا کر ڈنر کیلئے راضی کیا تو وہ پوری ٹیم کو ساتھ لے آئی

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار سید جبران نے اداکارہ صبا قمر سے دوستی کرنے اور تعلقات آگے بڑھانے کے لیے کیے جانے والے جتن سے متعلق بتایا ہے۔سید جبران نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ

اداکارائیں صبا قمر اور سجل علی ہیں، وہ ان دونوں کے کام کو بے حد پسند کرتے ہیں جب کہ صبا سے ماضی میں وہ دوستی کرنا چاہتے تھے۔اداکار نے 2004 میں صبا قمر سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنایا کہ ‘اس وقت میرا اداکاری کا پہلا سال تھا، میں کراچی ایک کمرشل کرنے آیا تھا جس میں میرے ساتھ صبا تھیں، مجھے معلوم تھا کہ کوئی ماڈل لاہور سے آئی ہے۔سید جبران نے کہا یہ میرے ساتھ بیٹھی تھیں لیکن اس نے مجھے بالکل لفٹ نہیں کروائی، ہلکی سی بات چیت ہوئی۔انہوں نے بتایا اس کے بعد میں اسلام آباد ایک ڈرامہ شوٹ کرنے گیا جس میں میرے ساتھ صبا بھی تھیں، تب ہماری دوستی کی شروعات ہوئی، پھر میں نے بڑی کوشش کی کہ صبا سے میرے تعلقات دوستی سے زیادہ بڑھیں لیکن اس نے لفٹ ہی نہیں کروائی۔سید جبران نے انکشاف کیا کہ ایک دن میں نے اسے بہلا پھسلا کے ڈنر کے لیے تیار کیا لیکن صبا اتنی تیز تھی، وہ مان تو گئی لیکن جب میں اسے لینے گیا تو یہ پوری ٹیم کو ساتھ لے آئی۔دوران انٹرویو اداکار نے کہااس دن کے بعد سے میں نے ہار مان لی کہ صبا کے ساتھ دوستی سے زیادہ کچھ نہیں ہو سکتا، اس سے صرف دوستی رکھو، اس دن کے بعد سے میری صبا کے ساتھ بہترین دوستی ہوگئی۔واضح رہے کہ سید جبران اور صبا قمر کی عید الفطر پر فلم’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ ریلیز ہوئی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…