منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے ساتھ مذاکرات محض ڈرامہ تھا،اے کے انتھونی

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق وزیر دفاع اور گانگریس کے رکن اے کے انتھونی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کی بات ڈرامہ تھا،بھارتی حکومت نے مذاکرات کی سرے سے کوئی تیاری ہیں نہیں کی تھی،مودی سرکار کی غیر سنجیدگی سے ملاقات کا اہم موقع ضائع ہو گیا۔نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار نہیں تھی اور قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی باتیں محض ڈرامہ تھا۔اگر مودی سرکار مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہوتی تو اس کے لئے تیاری کی جاتی مگر ایسا کچھ نہیںہوا۔مودی سرکار نے مذاکرات کے لئے تیاری نہیں کی تھی جس کی وجہ سے بات چیت تعطل کا شکار ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی کی غیر سنجیدگی نے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات اور خطے میں امن کا ایک موقع ضائع کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر مودی سرکار سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو تمام مسائل بشمول دہشتگردی پر بھی بات چیت ہوسکتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…