نامور بھارتی کامیڈین اداکار چل بسے
ممبئی(این این آئی) بھارتی ٹیلی ویژن کے نامور کامیڈین اداکار راسک دیو گزشتہ رات انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 65 سالہ اداکار راسک دیو گزشتہ 2برس سے ڈائیلاسز پر تھے تاہم گزشتہ رات وہ گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
راسک دیو معروف بھارتی اداکارہ کیتکی دیو کے شوہر تھے جنہوں نے مشہور ڈرامہ سیریل کیونکہ ‘ساس بھی کبھی بہو تھی’ میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔
راسک اور کیتکی ڈیو ایک گجراتی تھیٹر کمپنی بھی چلاتے تھے راسک نے 2006میں اپنی اہلیہ کیساتھ رئیلٹی ڈانس شونچ بلئے 2 میں بھی حصہ لیا تھا۔