جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فاطمہ پیمان نے آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی پہلی حجابی سینیٹر بن کر تاریخ رقم کردی

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)27 سالہ فاطمہ پیمان نے آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی پہلی حجابی سینیٹر بن کر تاریخ رقم کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فاطمہ پیمان آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں حجاب پہننے والی پہلی خاتون سینیٹر بنی ہیں، ان کی عمر آٹھ سال تھی

جب وہ 2003 میں اپنی والدہ اور تین چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ آسٹریلیا پہنچیں۔انہوں نے پرتھ میں آسٹریلین اسلامک کالج میں تعلیم حاصل کی اور ڈاکٹر بننے کے لیے یونیورسٹی گئیں لیکن ڈاکٹر بننے کے بجائے سیاست میں شامل ہو گئیں۔فاطمہ کے والد 2018 میں 47 سال کی عمر میں لیوکیمیا کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے اور بدقسمتی سے وہ اپنی بیٹی کو سینیٹر بنتا نہ دیکھ سکے۔سینیٹر فاطمہ پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر میں اس وقت جذباتی ہوئیں کہ جب وہ اپنے والد کی قربانیوں کے لیے شکریہ ادا کر رہی تھیں جو ایک افغان مہاجر کے طور پر آسٹریلیا پہنچے تھے۔فاطمہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کس نے سوچا ہوگا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی ایک نوجوان عورت اور ایک مہاجر کی بیٹی آج اس پارلیمنٹ میں کھڑی ہوگی؟انہوں نے کہا کہ میرے والد نے اپنے خاندان اور اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے بہت سی قربانیاں دیں، ٹیکسی ڈرائیور سے لیکر سیکیورٹی گارڈ تک کی ملازمت کی۔فاطمہ نے اپنے حجاب کے بارے میں خدشات کو بھی دور کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حجاب پہننا ان کی پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ مجھے کیا پہننا چاہیے، وہ جان لیں کہ حجاب میرا انتخاب ہے، میں جوان ہوں، میں ترقی پسند ہوں، میں جدید آسٹریلیا کی نمائندہ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…