جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آرڈیننس کے ذریعے قومی اثاثوں کی اونے پونے داموں فروخت کا معاملہ،تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے ذریعے قومی اثاثوں کی اونے پونے داموں فروخت کا معاملہ،پاکستان تحریک انصاف نے معاملہ ایوان بالا میں اٹھا دیا۔

جمعہ کو تحریک التواء سینٹ کے قاعدہ نمبر 58 کے تحت جمع کروا دی گئی،تحریک التواء سینیٹر اعجاز چوہدری،سینیٹر شبلی فراز،سینیٹر سیف اللہ نیازی،سینٹر ڈاکٹر زرقا تیمور،اور دیگر کی جانب سے جمع کروائی گئی،تحریک التوا کے ذریعے ایوان کی کارروائی معطل کروانے اور معاملے پر بحث کی التجا کی گئی،

تحریک التوا کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ کابینہ نے قومی اثاثوں سے متعلق ایک آرڈیننس پاس کرنے کے لئے تیار کیا ہے۔

متن تحریک التوا کے مطابق قومی اثاثوں کو سستے داموں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ،او جی ڈی سی لمیٹڈ،

ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ سمیت تمام تیل کے ذخائر محض دو ارب ڈالرز میں فروخت کرنے کا طے کیا ہے۔ تحریک التواء میں کہاگیاکہ اس معاہدے کو آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ بنا دیا گیا،

اسکو عدالتی کاروائی سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا،حکومت اس معاہدے کی مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…