اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات میں کئی سوالات کے جوابات موصول نہ ہونے پر اپوزیشن کے رہنما مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ میرے وقفہ سوالات اور غیر نشاندار سوالات میں اکثر کا جواب ہی نہیں ملے جس پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وقفہ سوالات ایوان کی کارروائی کا اہم ترین معاملہ ہے، وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ
آئندہ تمام وزارتوں کو پابند کیا جائیگا کہ ممبران کے سوالات کے جواب دیئے جائیں، جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران میں ملازمت کیلئے رجسٹرڈ پاکستانی محنت کشوں کی تعداد 12 ہزار 992 ہے جبکہ ایران کی جیلوں میں 100 پاکستانی قیدی ہیں۔62 سزا یافتہ اور 38 کے مقدمات زیر سماعت ہیں وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا کہ قیدیوں پر منشیات، ناجائز تجارت، غیر قانونی داخلہ کے مقدمات ہیںکچھ قیدیوں پر جاسوسی، بدعنوانی، چوری اور الکوحل کے مقدمات ہیں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف کوئی انکوائریاں عمل میں نہیں لائی گئیں پاکستان اسپورٹس بورڈ ہاکی سمیت دیگر نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کے معاملات نمٹاتا ہے پاکستان اسپورٹس بورڈ قومی چیمپئن شپ اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے گرانٹس جاری کرتا ہے فیڈرل آڈٹ کے تحت ہاکی فیڈریشن سمیت 13 سپورٹس فیڈریشنز کا خصوصی آڈٹ شروع کیا گیا ہے اتھلیٹکس فیڈریشن، پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن ، بیس بال فیڈریشن، پاکستان جوڈو فیڈریشن، پاکستان کبڈی فیڈریشن، پاکستان کشتی رانی فیڈریشن پاکستان اسکوائش فیڈریشن، اسکی فیڈریشن آف پاکستان ، پاکستان ٹینس فیڈریشن پاکستان تایکوانڈو فیڈریشن، پاکستان والی وال فیڈریشن ،پاکسان ریسلنگ فیڈریشن،پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا خصوصی آڈٹ جاری ہے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے معاملات کی جانچ پڑتال پر ایک وفد نامزد کیا گیا وفد کی رپورٹ کی بنیاد پر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا ادارہ معطل کر دیا گیا ہے۔