اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ داو¿دابراہیم اگرپاکستان میں موجودہیں تومیڈیامیں خبرشائع کرنے کے بجائے اس کے ثبوت فراہم کریں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے بھارت کی جانب سے داو¿دابراہیم کی کراچی میں موجودگی کے الزام کویکسرمستردکرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے پاس داو¿دابراہیم کے پاکستان کے شہرکراچی میں موجودگی کے بارے میں ثبوت ہیں توبھارت میڈیامیں یہ خبرنہ چلائے بلکہ اس کے ثبوت کوعالمی برادری اورہمارے سامنے پیش کرے ،دراصل حقیقت یہ ہے کہ داو¿دابراہیم بارے پاکستان میں موجودگی کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں ۔