بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کرانے ہیں تو عمران خان پہلے صوبائی حکومتیں ختم کرے، رانا ثناء اللہ

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل ہوجائے تو عام انتخابات کراسکتے ہیں،(ن) لیگ شروع سے الیکشن کے حق میں ہے، اتحادیوں کی وجہ سے خاموش ہیں،سمجھ نہیں آرہا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہوگیا ہے

تو سنایا کیوں نہیں جارہا؟، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فور ی سنایا جائے،دھونس،دھمکی سے چیف الیکشن کمشنرتبدیل نہیں ہوگا،حکومت کے پاس کسی کو گرفتار کرنے یا کرانے کا کوئی اختیار نہیں، گرفتار کرنے کا اختیار نیب اور ایف آئی اے کے پاس ہے، اگر کوئی مقدمہ بنتا ہے تو بنائیں اور گرفتار کریں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکلا نے 50مرتبہ کیس ملتوی کرایا، 8سال ہوگئے اب فیصلہ محفوظ ہے کونسی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیا مسئلہ ہے محفوظ فیصلے کا اعلان نہیں کیا جارہا، ہمارا مطالبہ ہے فارن فنڈنگ فیصلے فوری سنایا جائے،پی ٹی آئی کے چار ملازمین کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے،اتحادی جماعتوں کا مطالبہ ہے ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شخص عقل سے بالکل پیدل ہے، تحریک انصاف نے تقریبا ڈیڑھ کروڑکے قریب ووٹ لیے، اتحادی جماعتوں نے اڑھائی کروڑکے قریب ووٹ لیے، کیا تم اکثریت کو باہرپھینک دوگے؟ تمہارے ارد گرد چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ50 ارب کی ڈکیتی تم نے خود کی ہے، ڈکیتی کے بدلے 5 ارب کی پراپرٹی لی اس کا آج تک جواب نہیں دیا، ہروقت تم اپنے مخالفین کو گالیاں دیتے ہو، مخالفین کو کہتے ہو ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا، تاریخ میں اس پاگل، احمق کی مثال ہٹلر سے ملتی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے کہتا تھا الیکشن کروائیں، مسلم لیگ(ن) شروع دن سے الیکشن کے حوالے سے رائے رکھتی تھی، ہم کوئی پیشمان نہیں اتحاد میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا،ہم نے مشکل فیصلے کر کے معیشت کو بچایا، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا معاہدہ تو عمران خان کر کے گیا ہے، مہنگائی تو اس کے معاہدے کی وجہ سے ہے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کی سٹیج سے باہر نکالا کیا ہمیں کریڈٹ ملے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ

نواز شریف کل اور آج بھی الیکشن کی طرف جانے کا کہہ رہا ہے، اب کہہ رہا ہے چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کا نام عمران خان نے دیا تھا، جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا طریقہ کار موجود ہے، دھونس،دھمکی سے چیف الیکشن کمشنرتبدیل نہیں ہوگاانہوں نے کہاکہ اگرالیکشن کرانے ہیں تو پہلے اپنی دو حکومتیں ختم کرو، یہ الیکشن کا صرف ڈرامہ ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فنڈنگ کیس کا

فوری فیصلہ سنائے، لاڈلے کیخلاف کیس کو 8 سال ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہوچکا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن،ٹرائل کورٹ سے لیکرسپریم کورٹ میں ہمارے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے چارٹرآف اکانومی کی بات کی تو آگے سے گالیاں دیتا ہے، اس پاگل کو کس انداز میں ڈائیلاگ کے لیے انگیج کریں گے،جو حقائق ثابت ہو چکے ہیں ایکشن بھی ان کے مطابق ہونا چاہیے، عمران خان عقل سے بالکل

پیدل ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کہا گیاپی ٹی آئی نے ایک کروڑ ووٹ حاصل کیے، مسلم لیگ ن نے پچھلی بار اڑھائی کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیے، اپنے اعمال کا نہیں معلوم اور گالیاں مخالفین کو دیتے ہو۔انہوں نے کہاکہ قومی مفاد اس انسان کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں رکھتا، قوم نے اگر اس کے شناخت نا کی تو اسکا نقصان اٹھانا پڑے گا۔اْنہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسی کو گرفتار کرنے یا کروانے کا کوئی اختیار نہیں، گرفتارکرنے کا

اختیار نیب، ایف آئی اے کے پاس ہے، اگر کسی انکوائری میں کسی کے خلاف نیب میں مقدمہ بنتا ہے تو گرفتار کریں، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے، ہم کسی ادارے پرگرفتاری کے حوالے سے پریشرنہیں ڈال سکتے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں 186 ووٹ ان کے پاس اور 179 ہمارے پاس ہیں، ہمارے تین بندے ادھر،ادھرہوئے ہیں، پنجاب حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ہے، آپ کچھ نہیں کرسکتے صرف خیبرپختونخوا، پنجاب

کی اسمبلی توڑدیں، اگرقومی اسمبلی سے 100 سے زائد مستعفی اور دو اسمبلیاں ختم ہوں گی تو پھرعام انتخابات ہوں گے۔ اللہ اگر ہم الیکشن کی طرف جاتے تو پہلے عمران خان چیف الیکشن کمیشن کو ہٹانے کی بات کرتا، چیف الیکشن کمیشن کو تبدیل کرنے کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے، ہم سے مطالبہ کیا جا رہا ہے پہلے حکومت ختم کریں، ہمارے خلاف تو فیصلے آجاتے اس لاڈلے کے خلاف محفوظ فیصلہ بھی اب سنایا جائے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم مانتے ہیں ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں، مہنگائی اگر ہوئی ہے تو انکی وجہ سے ہوئی ہے، بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے معاہدوں پر دستخط ان کے ہیں، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے یہ ثابت بھی ہوجائیگا، ہم بارز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہیں، بار ایسوسی ایشن کا موقف ہے پک اینڈ چوزنہیں ہونا چاہیے، بارایسوسی ایشن کا موقف درست ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…