جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجلی کی قیمت میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

datetime 28  جولائی  2022 |

اسلام آباد، کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) نیپرا نے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے شہریوں کے علاوہ تمام صارفین پر ہو گا۔دوسری جانب کے الیکٹرک

صارفین کیلئے بھی بجلی 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دے دی اور کے الیکٹرک کیلئے بجلی 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔کے الیکڑک نے نیپرا سے11 روپے38 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ کے الیکٹرک حکام نے موقف اختیار کیاکہ جون میں سی پی پی اے سے ہمیں مہنگی بجلی ملی ہے اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے بھی اثر پڑا ہے۔نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ جون میں کے الیکٹرک نے بعض پلانٹس پرمیرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کی اوراس وجہ سے صارفین پر66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔نیپرا کی دستاویز کے مطابق ملک میں 1 سال کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت میں 140 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جون 2021 میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 6.74 روپے تھی جب کہ جون 2022 میں بجلی کی پیداواری لاگت 15.84 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے۔نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سال میں کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 150 فیصد بڑھ گئی۔ گزشتہ 12 ماہ میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت میں 152 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت بھی 50 فیصد بڑھ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…