منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پرویز الٰہی کی جیت کی خوشی میں عمران خان کے ٹائیگر نے اپنے بچوں کی ٹنڈیں کرادیں

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پی ٹی آئی کے امیدوارپرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خوشی میں عمران خان کے ٹائیگر نے اپنے بچوں کی ٹنڈیں کرادیں، تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کے جیتنے کی خوشی میں پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے لاہور میں جشن منایا ۔

اس موقع پر ایک ٹائیگر نے اپنے بچوں کی ٹنڈیں کرادیں ، شہری کا کہنا تھا کہ وہ پرویز الٰہی کی کامیابی پر بہت خوش ہیں ، اسی خوشی میں اپنے دونوں بچوں کی ٹنڈیں کرادی ہیں،میں بچوں کی ٹنڈیں کرانے کے حق میں نہیں تھا ، میں نے سوچ رکھا تھا جب تک پی ٹی آئی کامیاب نہیں ہوتی ، بچوں کی ٹنڈیں نہیں کرائوں گا۔فیصلہ ہمارے حق میں آیا ، پنجاب کے بعد وفاق میں بھی جلد عمران خان کی حکومت ہوگی،یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے مسلم لیگ(ق) کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ قرار دیدیا اور کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں،حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم دی جاتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…