پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

20منٹ کی ورزش سے نو عمر بچے تندرست تحقیقی مقالے میںاہم انکشافات

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) تحقیقی مقالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوعمر بچوں کی روزانہ 20 منٹ کی سخت ورزش ان کی صحت پر مثبت نتائج مرتب کر سکتی ہے۔بچوں کو بڑھتی عمر کے ساتھ امراضِ قلب اور پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں کی شکایت کا سامنا ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محققین کا کہنا تھا کہ نوعمر بچوں میں 20 منٹ کی ورزش سے کارڈیو ریسپائٹری صحت اچھی رہتی ہے

، یعنی دل اور پھیپھڑے تندرست رہتے ہیں اور ان اعضا میں آکسیجن کی فراہمی معمول کے مطابق رہتی ہے۔ورزش کی عادت سے بچے مستقبل میں موٹاپے، ذیابیطس، بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور دماغی امراض سے بچ سکتے ہیں۔اس تحقیق میں 339 بچے شامل کیے گئے جن کی عمریں 13 سے 14 برس تھیں، تمام شرکا کو اسکولوں میں 2 سال تک ورزش کرائی گئی جس کے اثرات نوٹ کرنے کے لیے کلائی پر سینسر پہنائے گئے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ صرف 20 منٹ تک پوری قوت سے دوڑنے والے بچوں کا کارڈیو ریسپایئٹری سسٹم بہتر انداز میں کام کرتا ہے اور اس سے سب سے زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں جب کہ اس سے زائد وقت کی ورزش کا کوئی خاص فائدہ سامنے نہیں آیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مروجہ معیارات کے تحت ہر نو عمر بچے کو روزانہ 60 منٹ کی متعدل سے شدید درجے کی ورزش تجویز کی جاتی ہے، حالیہ تحقیق سے اس کے دورانیے کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر نو عمر اور بڑھتے ہوئے بچے خود کو فٹ رکھنا چاہتے ہیں تو وہ 60 منٹ کی درمیانی شدت کی ورزش یعنی تیز قدمی کی بجائے 20 منٹ کی دوڑ کو اہمیت دیں کیونکہ اس کے بہت فوائد ہیں۔اس طرح صرف 20 منٹ کی دوڑ لگانے سے نو عمر بچے خود کو بہتر رکھ سکتے ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…