پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

حکمران اتحاد کا پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکمران اتحاد کا پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)حکمران اتحاد نے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد کی قانونی و آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے اور پنجاب میں دیگر آپشنز کے ساتھ

گورنر راج کا بھی آپشن زیر غور ہے۔ قانونی ماہرین نے صدر مملکت کے بغیر گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

قانونی ماہرین نے مشورہ دیا کہ آرٹیکل 234 کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ سے قرار داد منظور کرائی جائے

جبکہ قرارداد کی منظوری کے بعد پنجاب میں گورنر راج کی راہ ہموار ہوجائے گی۔قانونی ماہرین نے کہا کہ

آئین کے تحت وفاقی حکومت دو ماہ تک گورنر راج نافذ کر سکتی ہے اور دو ماہ بعد گورنر راج میں مزید 2 ماہ کی توسیع ہوسکتی ہے۔

وفاقی حکومت پنجاب میں آئین کے تحت 6 ماہ تک گورنر راج نافذ کر سکتی ہے،6 ماہ تک گورنر کے پاس وزیر اعلیٰ کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی رائے دیگر اتحادی جماعتوں کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد پنجاب میں گورنر راج لگانے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…