اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے مشوروں پر ن لیگ کہیں کی نہیں رہی۔ شہباز شریف کی حیثیت اسلام آباد کے میئر کی رہ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ
رسی جل گئی بل نہیں گیا!کل کی عبرتناک شکست کے بعد انکا رونا دھونا تو بنتا ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا رسی جل گئی بل نہیں گیا!کل کی عبرتناک شکست کے بعد انکا رونا دھونا تو بنتا ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں گورنر راج کی باتیں کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیئے کہ صوبے میں اب عوامی راج لگ چکا ہے۔ انہوں نے کہا جس کی بھی خواہش ہے گورنر راج لگانے کی وہ لگا کہ دیکھ لے، یہ عوامی ردعمل 2 گھنٹے بھی برداشت نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا ن لیگ والے پنجاب پولیس کے ذریعے عوام پر ظلم کرواتے تھے اب وہ ان کے ہاتھ سے نکل چکی۔ انہوں نے کہا اسلام آباد ٹول پلازہ سے باہر نکلیں تو شہباز شریف کی حکومت ویسے ہی ختم ہوجاتی ہے۔ یہ اب بس انکا رونا دھونا شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا یہ وہی رانا ثنائ اللہ ہے جو کہتا تھا کہ لانگ مارچ میں 20 بندے نہیں نکلنے دوں گا اور پھر عوام کا سمندر اسلام آباد آیا۔ انہوں نے کہا عدلیہ سمیت کوئی ادارہ ان سے محفوظ نہیں، جو بریف کیس سے نہ خریدا جائے اسے یہ دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ جب حکومت میں ہوتے ہیں تو گریبان پکڑتے ہیں اور حکومت سے باہر آتے ہی پاؤں پکڑتے ہیں۔