ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

یورپی ممالک میں سرمایہ کاری کریں ،آسان شرائط پرشہریت ملے گی،رپورٹ

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (نیوزڈیسک)یورپی ممالک کی شہریت حاصل کرنے کا سب سے آسان اور تیزترین راستہ سرمایہ کاری ہے۔اب تقریباً تمام یورپی ممالک نہ صرف اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نسبتاً بہت آسان شرائط پر اپنی شہریت دے رہے ہیں بلکہ اس حوالے سے یورپی ممالک میں ایک مقابلے کی سی فضاء قائم ہو چکی ہے اور وہ بیرونی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ایک دوسرے سے بڑھ کر انہیں مراعات کی پیشکش کر رہے ہیں۔ قبرص نے بھی اس دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاری پر عائد ٹیکسوں کی شرح میں بہت حد تک کمی کر دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار قبرص کا رخ کریں۔قبرص بیرونی سرمایہ کاروں کو کسی بھی یورپی ملک کے مقابلے میں سب سے آسان شرائط پر اپنی شہریت دے رہا ہے۔ قبرص کی انہی شرائط کی وجہ سے اس کے سرمایہ کاری پروگرام کو ”براہِ راست شہریت پروگرام“ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ قبرص میں سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کی شرائط اس قدر آسان ہیں کہ کوئی بھی شخص سرمایہ کاری کرکے محض 3ماہ میں قبرص کی شہریت حاصل کر سکتا ہے۔ سٹیزن شپ کے ایک کنسلٹنسی فرم چلانے والی خاتون ہینلے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بیرونی سرمایہ کاروں کو اپنے منافع کا 30فیصد اور سرمایہ کاری کی رقم کا 17فیصد سپیشل ڈیفنس کنٹری بیوشن ٹیکس دینا پڑتا تھا۔ اس نئے قانون کے پروگرام کے تحت ان سرمایہ کاروں کو اس ٹیکس سے مبرا قرار دے دیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…