اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا گیا

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ’مرکز میں بھی عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ کیا اور اب تحریک انصاف و دیگر کا اتحادکرائم منسٹر کو نکال کر دم لے گا۔

انہوںنے کہاکہ مرکز کو شوباز شریف سے پاک کریں گے،بوٹ پالشیے کو نکالنا ہے، عدم اعتماد لائیں گے۔شیخ رشید نے جے یو آئی کے سربراہ اور حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اور مشتعل فضل الرحمان ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ 2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے، ایک اقتدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے، لوگ مسائل میں مررہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا، بجلی 7روپے فی یونٹ اور مہنگی کردی ،گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے، آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جب کہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250 کا ہونے جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…