پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 1750 کی دوائی 8 ہزار روپے تک فروخت

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا، 1750 والی دوائی آٹھ ہزار روپے تک فروخت ہونے لگی۔ انیستھیزیا کی قلت سے ڈینٹل پیشہ متاثر ہو رہا ہے۔

بڑھتی مہنگائی سے ہر شعبہ زندگی متاثر ہے، مہنگائی کی حالیہ لہر اور ڈالر کے بڑھتے ریٹ نے ادویات کو بھی نہ چھوڑا۔ دوائیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ڈینٹسٹ کہتے ہیں کسی بھی چھوٹی یا بڑی سرجری کیلئے اینستھیزیا لازم ہے تاہم یہ دوائی اب نایاب ہوچکی ہے۔دوائی کی اصل قیمت 17 سو 50 روپے ہے جو 3500 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب تھی لیکن اب قلت کے باعث بلیک میں سات سے آٹھ ہزار روپے میں ملتی ہے۔دوسری جانب ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ دو ماہ سے انستھزیا مارکیٹ سے ہی غائب ہے۔ لوکل انیستھزیا ناپید ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سرجریز رک گئی ہیں۔ڈینٹسٹ کا کہنا ہے کہ بغیر انیستھزیا کے مریض روٹ کنال یا دیگر سرجری کا درد بالکل برداشت نہیں کرسکتے۔ اس دوائی کی قلت کی وجہ سے علاج بھی خاصا مہنگا ہو چکا ہے۔ ڈینسٹ سے زیادہ عام آدمی متاثر ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…