بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انٹر بینک میں ڈالر کتنے کا ہو گیا؟ جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 56 پیسے پیسے مہنگا ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 236 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین

نے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک مارکیٹ میں امپورٹرز کو ڈالرنہیں دے رہا، ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر اوپر جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے حکومت سے معیشت نہیں چال رہی۔شوکت ترین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک مارکیٹ میں امپورٹرز کو ڈالرنہیں دے رہا، ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر اوپر جا رہا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا پہلے یہ کہہ رہے تھے معاشی بارودی سرنگیں بچھادیں، یہ لوگ بیانات کے ذریعے تو اپنا چورن بیچیں گے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل گررہی ہے۔انہون نے کہا کہ حکومت بجلی اورگیس ٹیرف بڑھائیں گے، پیٹرول پر 855 ارب روپے کی لیوی لگادی ہے، جس کے بعد مزید پچاس روپے پیٹرول اور ڈیزل پر بڑھانا ہیں۔دوسری جانب سابقہ حکومت میں ترجمان وزارت خزانہ کے فرائض سر انجام دینے والے مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بینکوں میں ڈالر ختم ہوگئے، اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ الیکشن نہ کروائے جائیں اس لیے انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، 18 دنوں میں برآمدات کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…