جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

datetime 27  جولائی  2022 |

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے آج ( بدھ )سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون ہوائیں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ 27 جولائی سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ملک میں داخل ہونے والی مون سون ہوائیں 27 سے31 جولائی کے

دوران کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، ساہیوال، اوکاڑہ، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان ، خانپور، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ،وزیرستان،کوہاٹ، بنوں، لکی مروت اور ڈی آ ئی خان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا باعث بنیں گی۔اس کے علاوہ 27 سے 31 جولائی کے دوران کوئٹہ، چمن، ہرنائی، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ ، نصیر آباد، جعفر آباد،سبی، دادو، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں سے راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔اس کے علاوہ شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت، کشمیر ، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کی بھی توقع ہے۔اس کے علاوہ کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزید محتاط رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…