پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز ترجمان پاک فوج نے بڑا اعلان کردیا

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کر رہے ہیں،ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں متاثرہ آبادی کو پینے کے صاف پانی کی

فراہمی اور بنیادی غذائی ضروریات کے علاوہ طبی امداد فراہم کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی ڈی واٹرنگ ٹیمیں ضلع جامشورو، گھارو گرڈ سٹیشن اور جنوبی کراچی سمیت شاہراہ فیصل اور نیپا چورنگی، لسبیلہ، تربت اور کوئٹہ میں سیلاب متا ثرین کی معاونت کے لئے امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ مذکورہ علاقوں میں پاک فوج کی ٹیموں نے طبی سہولیات سمیت ریلیف کیمپ قائم کیے اور مقامی رہائشیوں میں ضروری خوراک اور راشن تقسیم کیا۔ ترجمان کے مطابق امدادی سرگرمیوں اور سیلاب کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اسٹینڈ بائی اور رسپانس ٹیمیں سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔ پاک فوج کے دستوں اور موبائل میڈیکل ٹیموں نے جامشورو، گھارو، کیماڑی اور نیپا چورنگی کے علاقوں میں بھی سینکڑوں مقامی لوگوں کو امدادی سامان اور مفت ادویات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ، طبی ٹیم نے بلوچستان کے کوئٹہ، تربت اور لسبیلہ میں بھی 1500 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…