اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سخت مؤقف اختیار کرے اور ڈٹ جائے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت مشکل صورت حال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے یااسٹیٹس کو کا شکار بنے ، حکومت کو سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے اور ڈٹ جانا چاہیے۔نائب صدر مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ لیڈر ان حالات سے بنتے ہیں جن کا وہ سامنا کرتے ہیں۔



















































