کراچی(نیوزڈیسک) آرمی چیف کراچی پہنچ گئے،نوازشریف کی بھی روانگی،سندھ میںدفعہ144 نافذ ،کچھ ہونے والاہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ وزیراعظم بھی کراچی پہنچ رہے ہیں ،ایسے میں اچانک دفعہ 144کے نفاذ کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ اعلیٰ قیادت نے سندھ میں کسی بڑے اقدام کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ اس کی پیش بندی ہے جبکہ تمام اعلیٰ شخصیات بھی کراچی کے دورے پر ہیں اس لئے ان خدشات میں اضافہ ہورہا ہے عام شہری جو اب کچھ عرصے سے سکون کی زندگی گزار رہے ہیں اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے مزید اقدامات کی خوشخبری سن کرمزید خوش ہورہے ہیں جبکہ بدامنی پھیلانے والے ملک دشمن عناصر کی جان پر بن آئی ہے۔ سندھ حکومت نے شہر میں 90 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ حکومت سندھ کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں 90 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ دفعہ 144 کے تحت 4 افراد کے ایک جگہ جمع ہونے، اسلحہ لے کر چلنے، سول کپڑوں میں گھومنے والے سیکیورٹی گارڈز، پولیس اور سیکیورٹی فورس جیسی وردی پہننے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ پولیس، سیکیورٹی فورس کی گاڑیوں سے مماثلت رکھنے والی گاڑیوں کے استعمال اور پرائیوٹ گاڑیوں میں پولیس کی گاڑیوں سے ملتی ہوئی لائٹیں لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے پیش نظر شہر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی جب کہ کسی بھی جلسے جلوس اور ریلی کے لیے شہری انتطامیہ سے خصوصی اجازت درکار ہوگی۔