پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستانی روپیہ کی تاریخی بے قدری ،امریکی ڈالر کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)ملک میں امریکی  ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ بدستور جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں 2 روپے 62 پیسے اضافے سے ڈالر 232 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے حکومت سے معیشت نہیں چال رہی۔شوکت ترین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک مارکیٹ میں امپورٹرز کو ڈالرنہیں دے رہا، ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر اوپر جا رہا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا پہلے یہ کہہ رہے تھے معاشی بارودی سرنگیں بچھادیں، یہ لوگ بیانات کے ذریعے تو اپنا چورن بیچیں گے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل گررہی ہے۔انہون نے کہا کہ حکومت بجلی اورگیس ٹیرف بڑھائیں گے، پیٹرول پر 855 ارب روپے کی لیوی لگادی ہے، جس کے بعد مزید پچاس روپے پیٹرول اور ڈیزل پر بڑھانا ہیں۔علاوہ ازیں سابقہ حکومت میں ترجمان وزارت خزانہ کے فرائض سر انجام دینے والے مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بینکوں میں ڈالر ختم ہوگئے، ریٹ 225 سے اوپر جائے گا، درآمدات کو بند کیا تو بینکوں میں ڈالر ختم ہوگئے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ الیکشن نہ کروائے جائیں اس لیے انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، 18 دنوں میں برآمدات کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے۔بینکوں میں ڈالر نہیں ہیں، انہوں نے اعدادوشمار غلط دئیے ہیں، الیکشن کے چکر میں انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے جبکہ ای سی پی کے ممبران پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بن گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…