پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نیوٹرلز کو خاص پیغام ہے بہت ہوگیا خدا کے واسطے پاکستان کا خیال کریں،شیریں مزاری

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کو خاص پیغام ہے کہ بہت ہوگئی، خدا کے واسطے پاکستان کا خیال کریں اور قوم کو الیکشن کراکے فیصلہ کرنا دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ‘نیوٹرلز اور ہینڈلرز نے سزا یافتہ کو حکومت دے دی ہے، ایک سزا یافتہ پی ڈی ایم کی لیڈر ہے،

مولانا تو گئے اب وہ کھڈے لائن ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتی، ڈی فیکٹو امپورٹڈ حکومت مریم کے ہاتھ چلی گئی ہے، مریم کی پریس کانفرنس رولز آف بزنس کے خلاف ہے اس پر تحقیقات ہونی چاہیے، کوئی پرائیوٹ شہری بھی منسٹر سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس نہیں کرسکتا، پرائیوٹ شہری کو اسٹیٹ سکیورٹی دی گئی، اسے وزیراعظم سیکرٹریٹ تک رسائی دی گئی ہے وہاں خفیہ فائلیں ہوتی ہیں، مریم نواز بیل پر ہے وہ کورٹ اور ججرز پر حملے کررہی ہیں۔شیریں مزاری نے کہاکہ ہینڈلرز خدا کے واسطے پاکستان کو کس حد تک تباہی کے راستے پر لے کر جائیں گے، صرف اس بات پر کہ عمران خان نے آزاد پالیسی بنائی، ان لوگوں نے جس طرح پاکستان اور معیشت کو ڈبو دیا ہے پھر بھی وہ ان کے پیچھے ہیں، ان میں کیا خاصیت ہے؟ انہیں این آر او ٹو بھی مل گیا ہے، انہوں نے اپنی کرپشن معاف کرالی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہینڈلرز اس ملک سے اور کیا چاہتے ہیں، خدا کے واسطے پاکستان کا خیال کریں، ذاتی پسند اور ناپسند کو چھوڑ دیں، قوم کو الیکشن کراکے فیصلہ کرنے دیں کہ وہ عمران خان کے بیانیے کو سپورٹ کرے گی یا چوروں کے۔شیریں مزاری نے کہا کہ نیوٹرلز کو خاص پیغام ہے کہ بہت ہوگئی، تین ماہ میں پاکستان کا جو حشر کیا وہ کبھی نہیں ہوا، ابھی بھی ہوش نہیں آئے گا تو کب آئے گا، جب امریکا کی فورسز آجائیں گی، جب سمجھیں گے، یہ میرا ان سے سوال ہے، جس طرح پی ڈی ایم والے پاکستان کا حشر کررہے ہیں آپ کو نظر نہیں آرہا، پوری قوم کو نظر آرہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…