آغا سید حامد علی شاہ موسوی انتقال کرگئے
اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
سید حامد علی شاہ موسوی کے فرزندان آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی اور آغا سید علی روح العباس موسوی کے مطابق آغا حامد موسوی 1984 سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سربراہی کررہے تھے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
اپنے بیان میں انہوںن کہاکہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال کا سن کر دلی دکھ و افسوس ہوا۔
انہوں نے کہاکہ آغا سید حامد علی موسوی کی دینی و ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مرحوم کے اہل خانہ اور پیروکاروں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔