اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ملک میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔امریکی ڈالر 1 روپے 67 پیسے اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

عنایت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے سونے کے ذخائر 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ہیں اوریہ ذخائر غیر ملکی زر مبادلہ 9.3 ارب ڈالر کے ذخائر کے علاوہ ہیں، ابھی وہ حالات نہیں کہ ہم سونے کے ذخائر کو کیش کرا لیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ہیں، یہ ذخائر بہت اچھے نہیں، انہیں3 ماہ کی درآمدت کے برابر ہونا چاہیے، مگر یہ اتنے برے بھی نہیں کہ ہم پریشان ہوں۔رواں سال ہمیں جتنے ڈالرز کی ضرورت ہے وہ ہم آسانی سے پورا کر لیں گے۔ڈپٹی گورنر کے مطابق دسمبر سے تاحال روپے کی قدر میں 18 فیصد کمی ہوئی، جبکہ 12 فی صد کمی عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافے سے ہوئی ہے، ملک کے سیاسی حالات کی وجہ سے بھی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔عنایت حسین نے کہا گیس اور آئل کی ایل سیز کنفرم نہ ہونے کی شکایت آئیں تھی مگراب وہ ختم ہو چکی ہیں، نیز آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد انٹرنیشنل بینکوں کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آئی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…