جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

موبائل فون انٹرنیٹ اسپیڈ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 24  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)موبائل فون انٹرنیٹ اسپیڈ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دنیا بھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی میپنگ کرنے والے ادارے اوکلا (Ookla) نے جون 2022 میں مختلف ممالک میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ کی فہرست جاری کی۔فہرست کے

مطابق ناروے، متحدہ عرب امارات اور بلغاریہ میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔موبائل انٹرنیٹ کی فہرست میں ناروے 126.96 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاؤن لوڈ اور 17.91 ایم بی پی ایس کی اوسط اپ لوڈ اسپیڈ کے ساتھ سرفہرست ہے۔دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 120.37 ایم بی پی ایس ہے جبکہ بلغاریہ 6 درجے بہتری سے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 110.61 ایم بی پی ایس ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان 139 ممالک کی اس فہرست میں 3 درجے تنزلی کے بعد 116 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈنگ کی اوسط رفتار 14.63 ایم بی پی ایس اور اپ لوڈ رفتار 9.38 ایم بی پی ایس ہے،پاکستان اس معاملے میں بنگلہ دیش اور بھارت سے آگے ہے، بھارت اس فہرست میں 118 ویں نمبر پر ہے،دوسری جانب براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ میں لاطینی امریکی ملک چلی سرفہرست ہے،چلی میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 213.73 ایم بی پی ایس ہے جبکہ سنگاپور 203.61 ایم بی پی ایس کے ساتھ دوسرے اور چین 188.03 ایم بی پی ایس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔182 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان 9.82 ایم بی پی ایس براڈ بینڈ اسپیڈ کے ساتھ 150 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت 48.11 ایم بی پی ایس کے ساتھ 72 ویں نمبر پر ہے۔دنیا بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈنگ رفتار اوسطاً 31.01 ایم بی پی ایس اور اپ لوڈنگ اسپیڈ 8.66 ایم بی پی ایس ہے، اس کے مقابلے میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ میں عالمی سطح پر ڈاؤن لوڈنگ کی اوسط رفتار 66.25 ایم بی پی ایس اور اپ لوڈنگ اوسط اسپیڈ 28.56 ایم بی پی ایس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…