پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

یہ لوگ پنجاب کی عوام کا فیصلہ دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،عمران خان

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، یہ لوگ پنجاب کی عوام کا فیصلہ دیکھ کر یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، یہ جو مرضی کرلیں عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے،

قوم مل کر ان کی سازشوں کو ناکام بنائے گی، سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا بنی گالا میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل، علی زیدی، عامر کیانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور عدالتی امور پر غور کیا گیا، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے مؤخرع ہونے سے متعلق بھی امور پر گفتگو کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفین پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ نہیں اپنے اقتدار کی فکر ہے ملک کے حالات کی نہیں، اب یہ جو مرضی کر لیں عوام نے انہیں مسترد کر دیا، پنجاب میں جو کچھ ہوا انکی سیاست عیاں ہوگئی ہے، قوم ملکر انکی ان سازشوں کا ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف، زرداری کٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ پنجاب کے عوام کا فیصلہ دیکھ کر یہ اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئے ہیں، سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ فوری طور پر شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، معیشت کی تباہی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کو بابر اعوان نے آئینی و قانونی نکات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ مخالف مہم سے لگتا ہے کہ پنجاب کے بعد مرکز بھی خطرے میں ہے۔بابر اعوان نے کہا ’عدالتی بینچ پر دباؤ ڈالنا مسلم لیگ (ن) کا پرانہ وطیرہ رہا ہے، ان کی مرضی کے فیصلے لینے کی تاریخ رہی ہے، بینچ بنانا صرف چیف جسٹس کا دائرہ اختیار ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…