جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

دوست مزاری کی انتخابی مہم چلانے پر آج شرمندگی ہے،شیریں مزاری

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بزدل بھگوڑے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا سپریم کورٹ سے فرار ہوگئے ہیں۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوست مزاری کی انتخابی مہم چلانے پر

آج مجھے نہایت شرمندگی ہے، دوست مزاری ایک اور وجہ ہے جسکے باعث تْمن داری نظام کاخاتمہ ہوناچاہیے،زندگی میں اس شخص نے کوئی نیک کام نہیں کیا اور محض استحقاق پر ہی زندگی گزارتا آیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نکما، نالائق اور نااہل ایسا ہے کہ سپریم کورٹ کا سادہ سا فیصلہ تک سمجھنے سے قاصرہے،اب اس نے عدالت میں پیش نہ ہوکر خود کو ایک بزدل بھی ثابت کردیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ کے باعث اسکی انتخابی مہم چلانے پر میں شرمندہ ہوں، اگرمقصد پر یقین اور اپنے فیصلوں کو اپنانے کی ہمت ہے تو سامنے آ کر مقابلہ کرو،تحریک انصاف میں تو عمران خان کی قیادت میں تمام خواتین و محضرات قائدین نے صفِ اوّل میں لڑائی لڑی،ہم تو تمہاری طرح محافظین کے نرغے میں ہونے کے باوجود اپنی کرسی میں دْبک کر بیٹھے نہ ہی خوف سے لرزتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…