جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

بغیر ثبوت الزام قابل سزا ہو گا ،طالبان حکومت کا بڑااعلان

datetime 24  جولائی  2022 |

کابل(این این آئی )افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ کی جاری نئی ہدایات کے مطابق عوام سے کہا گیا ہے طالبان حکومت کے اہلکاروں اور عہدیداروں کے خلاف غیر ضروری الزامات سے گریز کریں، ورنہ وہ سزا کے مستحق ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

افغانستان میں حکمران طالبان نے نیا فرمان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے ایسے افراد قابل سزا ہوں گے جو افغان علما اور سرکاری ملازمین کے خلاف کسی ثبوت کے بغیر الزامات عائد کرتے ہیں خواہ یہ اشاروں کے ذریعے ہو یا الفاظ کے ذریعہ یا کسی اور دوسری شکل میں ہو۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کی ہدایات پر مشتمل ایک بیان جاری کیا ۔بیان میں کہا گیا تمام شہریوں اور میڈیا تنظیموں کی شرعی ذمہ داری ہے وہ اس حکم نامے پر فوری طور پر عمل کریں۔ عوام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ طالبان حکومت کے اہلکاورں اور عہدیداروں کے خلاف غیر ضروری الزامات کا سلسلہ بند کریں۔مذکورہ ہدایت کے مطابق اسلامی اقدار اور شریعت کے مطابق عہدیداروں کے بارے میں الزامات اور تنقید کی اجازت نہیں ہے۔ افواہوں کی اسلام میں گنجائش نہیں کیونکہ اس سے مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلتی ہے اور اس سے اعتماد کی نفی ہوتی ہے اور حوصلے متاثر ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…