جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ ، سپریم کوٹ ان ایکشن ، عمران خان بڑا اقدام

datetime 24  جولائی  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہو گا جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اور سپریم کورٹ کے معاملہ پر سماعت کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئیں گے۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں

ملکی سیاسی صورتحال پر آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر غور ہوگا۔ پی ٹی آئی قیادت سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے زیر سماعت مقدمات پر مشاورت کریگی۔اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق سامنے آنے والی تجاویز پر غور ہوگا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان کے آئین جمہوریت اور جمہوری قدروں کے ساتھ کھلواڑ کیا ،زرداری کا منفی کردار تاریخ میں لکھا جائے گا،چوہدری شجاعت کے خط کی کوئی حیثیت نہیں،چوہدری شجاعت کا خط ممبران کو نہیں دیاگیا نہ ہی انہیں علم تھا، ڈپٹی اسپیکر خط جیب میں رکھ کر چپ بیٹھے رہےیہ بدنیتی ظاہر کرتی ہے، ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ ہماری نظر میں آئین سے ماورا ہے اس کا کوئی سیاسی قانونی اخلاقی جواز نہیں ، عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا،اگر ہم عوام کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کریں گے تو اس کے نتائج برے نکلیں گے،ماضی میں مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا کیا اثر ہواہے ہمیں ماضی سے سیکھنا چاہیے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنی موت مرچکی ہے، پیپلزپارٹی (ن)لیگ کی ذیلی تنظیم ہے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کراپناقبلہ درست کرناہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہم پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی کارکردگی سے مطمئن ہیںتاہم زرداری کا کردار تاریخ میں منفی رہے گا۔

اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا اگلے لائحہ عمل کا اعلان سپریم کورٹ کا فیصلہ دیکھ کر کیا جائے گا۔ قبل ازیں موجودہ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب اسمبلی میں حکومت سازی کیلئے 186 نمبرز درکار تھے،

اسمبلی میں ہمارے 186 ممبران پورے تھے،ہم نے جمہوری، سیاسی اور قانونی پہلوئوں کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی انداز میں مقابلہ کیا۔میں سمجھتا ہوں کہ آصف علی زرداری نے جو کھیل کھیلا ہے اس نے پاکستان کی جمہوری اور سیاسی قدروں کو نقصان پہنچایا ہے،

انہوں نے عوام کے مینڈیٹ کو روندا ہے۔انہوں نے کہا پنجاب میں منعقدہ، ضمنی انتخابات میں عوام نے پوری حکومتی اور انتظامی مشینری کے دبائو کے باوجود لوٹوں کو مسترد کیا اور پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا،عوامی نمائندگان نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا۔

پاکستان کے عوام اس فسطائیت کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں،ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑائیں،چوہدری شجاعت کے فیصلے کے خلاف (ق) لیگ سراپا احتجاج ہے،وہ کہہ رہے ہیں کہ چوہدری شجاعت نے فیصلے سے اراکین کو آگاہ کیوں نہیں کیا، خظ ڈپٹی سپیکر کو کس لیے بھجوایا گیا۔

انہوں نے کہا اعتزاز احسن سمیت ملک کے نامور قانونی ماہرین نے واضح کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے،علی ظفر صاحب جنہوں نے سپریم کورٹ میں اس کیس میں دلائل دئیے انہوں نے ٹیلی ویژن پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بتایا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے۔سلمان اکرم راجہ، جو (ن)لیگ کے وکیل بھی رہ چکے ہیں

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں واضح طور پر کہا کہ یہ پارلیمانی لیڈر کا اختیار ہے۔انہوں نے کہا پارلیمانی لیڈر کی سربراہی میں (ق)لیگ کا اجلاس ہوا جس میں چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کا متفقہ فیصلہ کیا گیا،ووٹنگ والے روز (ق)) لیگ کے دس کے دس ممبران نے چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت میں ووٹ کاسٹ کیا،ڈپٹی سپیکر صاحب کی خدمت میں (ق)لیگ کے پارلیمانی اجلاس کے منٹس بھی پیش کیے گئے

مگر انہوں نے پہلے سے تیار کردہ سکرپٹ پڑھ دیاجس کا کوئی اخلاقی جواز نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے اس لیے ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔انہوں نے کہا ڈپٹی سپیکر کی کل کی کارروائی سے ثابت ہوگیا کہ

آصف علی زرداری، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو صرف اپنے اقتدار کے تحفظ اور اپنے خلاف کرپشن کے کیسز کے خاتمے سے مطلب ہے ،انہیں پاکستان اور پاکستان کے مفادات سے کوئی مطلب نہیں،آج ملک کی معیشت کا جو حال ہو رہا ہے اور عوام مہنگائی کی جس چکی میں پس رہے ہیں انہیں اس سے کوئی سروکار نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…