منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (آن لائن )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کا 70 سے زائد ملکوں میں پھیل جانا ایک غیر معمولی صورتحال ہے لہٰذا اب اس بیماری کو عالمی ایمرجنسی

قرار دیا جانا ناگزیر ہوگیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیے جانے کے بعد اب اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے علاج سے متعلق تحقیق پر سرمایہ کاری میں اضافہ ہوجائے گا۔خیال رہے کہ ا?ج امریکا میں پہلی بار 2 بچوں میں منکی پاکس وائرس کیکیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔امریکی میڈیا کیمطابق منکی پاکس وائرس کے کیسزکی تصدیق امریکی سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن نے کی۔منکی پاکس وائرس سے متاثرہ بچوں کی حالت بہتر ہے۔ امریکی ادارے سی ڈی سی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ امریکا میں اب تک منکی پاکس وائرس کے 2 ہزار 891 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ منکی پاکس دراصل ایک ایسا وائرس ہے جو بنیادی طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ منکی پاکس، وائرس کے ’پاکس وائری ڈائے‘ (Poxviridae) فیملی سے تعلق رکھتا ہے، اس فیملی کو مزید 2 ذیلی خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 22 انواع ہیں اور مجموعی طور پر اس فیملی میں وائرس کی 83 اقسام ہیں۔اس فیملی سے تعلق رکھنے والے وائرس میں ’اسمال پاکس‘ یعنی چیچک بھی شامل ہے اور علامات میں قریب ترین ہونے کی وجہ سے منکی پاکس کو اس کا کزن بھی کہا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…