منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

صوفے پر بیٹھ کر مذاکرات کی آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی تصاویر وائرل

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور مسلم لیگ (ق) کے قائد چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔دونوں رہنمائوں نے22 جولائی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل کم از کم دو بار ملاقاتیں کی تھیں۔دونوں کے درمیان 20 اور 21 جولائی کو ملاقاتیں ہوئیں تھیں

، جس کے بعد 22 جولائی کو انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا۔چوہدری شجاعت اور آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصاویر حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اس وقت تیزی سے وائرل ہوئیں جب کہ ایک برانڈ نے دونوں شخصیات کی تصاویر دلچسپ کیپشن کے ساتھ شیئر کیں۔حمزہ شہباز کے منتخب ہونے کے بعد صوفے اور آرامدہ کرسیاں بنانے والے برانڈ ’ہائی لایف‘ نے آصف علی زردار اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا۔برانڈ نے دونوں رہنماؤں کی صوفے پر بیٹھ کر مذاکرات کرنے کی تصویر کو فیس بک اسٹوری میں شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’ان کا ریکلائر نامی آرامدہ صوفہ مشکل وقت میں کڑے فیصلے بھی سکون سے کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔برانڈ کی جانب سے دونوں شخصیات کی تصاویر دلچسپ کیپشن کے ساتھ شیئر کرنے کے بعد وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کرنے سمیت اس پر میمز بھی بنائیں۔زیادہ تر لوگوں نے دونوں رہنمائوں کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے ان پر مزاحیہ میمز بنائیں، تاہم بعض لوگوں نے ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے نامناسب میمز بھی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…