اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کراچی اور ضرب عضب آپریشن ،اہم فیصلے کرلئے گئے

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان پرمکمل اعتماد کااظہا ر . دہشت گردی کے خاتمے تک ضرب عضب اورکراچی آپریشن جاری رکھنے کافیصلہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ کوبھارتی جارحیت کیخلاف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اورسلامتی کی صورتحال پر غور اور مختلف وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ بھی لیا گیا۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پرپیش رفت پربریفنگ دی گئی وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد پراعتماد کااظہارکرتے ہوئے ملک بھرمیں دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن کوتیزکرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کے اجلاس میں ایک سوبیس ایجنڈا آئٹم پیش کئے گئے جن میں سے ایک سوسولہ کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی بھی توثیق کردی۔وفاقی کابینہ نے پولی کلینک ہسپتال کی توسیع اور اردوکو دفتر زبان بنانے کی بھی منظوری دےدی اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر اٹک میں دہشتگردی کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…