جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

نرم یا سخت مداخلت ہرگز قبول نہیں، تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں، مولانا فضل الرحمان

datetime 23  جولائی  2022 |

نرم یا سخت مداخلت ہرگز قبول نہیں، تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں، مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قومی امور میں نرم یا سخت مداخلت ہرگز قبول نہیں کریں گے،

اگر ملک کی سلامتی چاہتے ہیں تو تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں،کسی سے بلیک میل ہوں گے نہ دباؤ میں آئیں گے،

تمام فیصلے آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں طے ہوں گے،حکومت آئین و قانون کے مطابق عمران دور کی کرپشن کی تحقیقات کرے

اور بلاتفریق سب کا کڑا احتساب بھی کرے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارے اپنے دائرہ اختیار کی حدود سے تجاوز نہ کریں،

اسی تجاوز سے بحران پیدا ہوتے ہیں اور پھر خود پیدا کردہ بحران کا علاج کرنے کیلئے وہی ادارے آ جاتے ہیں، یہ تماشا بند ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت عمران کی حکومت تھی تو عدالتیں اور مقتدرہ نے اسے مکمل اور غیرمشرط حمایت دی

لیکن جب سے پی ڈی ایم کی حکومت آئی پارلیمانی اور انتظامی امور میں مداخلت شروع ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ کسی سے بلیک میل ہوں گے

نہ دباؤ میں آئیں گے،تمام فیصلے آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں طے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران کی کوئی سیادی حیثیت نہیں،

حکومت آئین و قانون کے مطابق عمران دور کی کرپشن کی تحقیقات کرے اور بلاتفریق سب کا کڑا احتساب بھی کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…