لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے متنازع الیکشن کے خلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی
میں وزیر اعلیٰ کے متنازع الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو طلب کر لیا ہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو الیکشن ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو بجے تک ملتوی کر دی ہے۔پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے متنازع الیکشن کے خلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں سماعت کا آغاز کیا تو بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔عدالت نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔اس سے قبل حمزہ شہباز نے دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے انکے عہدے کا حلف لیا۔