جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

”ائوے چیف سیکرٹری تگڑا ہوجا، ائوے آئی جی صاحب ہن نئی بچدے، ائوے ڈنٹونککے بندر” شہباز گل کی سینئر افسران کے لئے پی ایچ ڈی زبان میں گفتگو

datetime 23  جولائی  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)”ائوے چیف سیکرٹری تگڑا ہوجا، ائوے آئی جی صاحب ہن نئی بچدے، ائوے ڈنٹونک کے بندر”تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے سینئر افسران کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال ، شہباز گل نے مزید کہاہے کہ

رائو سردار یہاں سے چلے جائیں یا ریٹائر ہو جائیں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، فوت بھی ہو گئے تو قبر پر جا کر پریس کانفرنس کروں گا، رائو سردار کو اپنا نام تبدیل کرکے رائو غلام رکھ لینا چاہیے ، پارٹی سے درخواست کی ہے کہ انہیں پنجاب اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے اور ان کے سٹارز اتار کر انہیں بغیر مراعات کے جبری ریٹائر کیا جائے ،آصف زرداری مزدا گاڑیوں میں تین ارب کیش لائے ہوئے تھے جس سے ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی ،اب ایک ہی مشورہ دیا ہوں سندھ سنبھالو کیونکہ عمران خان سندھ آرہا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنگ کے دنوں اور امن کے دنوں کے گھوڑے اور ہوتے ہیں،کپتان فیصلہ کرے گا حکومت کے دنوں اور جنگ کے دنوں کا گھوڑا کون سا ہوگا۔میں تو ابھی وزیر داخلہ نہیں آیا آپ پہلے ہی بھاگ رہے ہو ، میں نہیں آرہا ، آپ یہاں رکیں،آپ نے سٹار لگائے ہیں ،دو ،دو تلواریں لگی ہوئی ،وردی کی ہی شرم رکھ لیتے ،حکومت بدلی نہیں اور آپ نے بھاگنے کا منصوبہ بنا لیا ۔ چیف سیکرٹری بھی اپنی شرافت کا علاج کرا آپ نے شرافت نے ایسا لبادہ اوڑھا ہوا ہے کہ یہاںاندھا راج ناچا ہے ، اپنی شرافت کا علاج کرائیں اس کو ٹیکے لگوائیں ،آپ کو قوم نے بائیس گریڈ دیا ہے، قوم آپ کے اخراجات اٹھاتی ہے ، آپ کی ریڑھ کی سیدھی ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…