منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں اہم انتظامی تبدیلیاں متوقع، چیف سیکرٹری اور آئی جی صوبہ چھوڑنےکو تیار

datetime 22  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پنجاب میں حکومت کی متوقع تبدیلی کی صورت میں اہم انتظامی افسران کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کےمطابق صوبائی حکومت کی تبدیلی کی صورت میں پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پولیس راؤ سردار نے اپنے عہدوں سے علیحدہ ہونے کی تیاری کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس کے ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی ہے جس کے لیے دونوں افسران نے شہباز حکومت سے درخواست بھی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے کچھ دن پہلے ہی وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی صورت میں نئے آئی جی کے لیے عامر ذوالفقار، فیاض دیو، انعام غنی اور محسن بٹ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ممکنہ دھاندلی کیخلاف وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خط کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ انہوں نے درخواست میں حمزہ شہباز،ڈپٹی اسپیکر، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری الیکشن کے عمل کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں سیکورٹی کیلئے لکھا خط ڈپٹی اسپیکر کی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے،آئی جی پنجاب کو پنجاب اسمبلی میں داخلہ سے روکا جائے۔پرویز الٰہی نے استدعا کی کہ سارجنٹ ایٹ آرمز کو مطلوبہ سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، ڈپٹی اسپیکر کے خط کیخلاف درخواست کو آج ہی مقرر کرکے سماعت کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…