جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک دن میں دو پاکستانی خواتین نے کے ٹو سر کرکے تاریخ رقم کردی

datetime 22  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی دو خواتین کوہ پیماں ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جبکہ نائلہ کیانی نے بھی آج ہی کے روز دنیا کی دوسری سب سے

اونچی چوٹی پر پاکستان کا پرچم لہرایا۔الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدر کے مطابق ثمینیہ بیگ نے یہ اعزاز اپنی 6 رکنی ٹیم کے ساتھ حاصل کیا ہے، انکے بھائی محبوب علی کا کہنا ہے کہ ثمینہ بیگ نے یہ اعزاز جمعے کی صبح تقریبا ساڑھے 7 بجے حاصل کیا ہے۔ چوٹی پر پاکستانی جھنڈا لگانے کے بعد اب وہ واپسی کے راستے کی جانب گامزن ہیں۔خواتین کوہ پیماں کی جانب سے چوٹی سر کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں، امید ہے دونوں کوہ پیما دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔دوسری جانب پاکستان میں رواں برس مہم جوئی کی سیاحت کے سیزن کو تاریخی قرار دیا گیاہے، حکومت نے رواں برس تقریبا چھ سو کوہ پیماں کے گروپس کو مہم جوئی کے لائسنس جاری کیے ہیں۔دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کے علاوہ پاکستان کے مہم جو نئے ریکارڈ قائم کرنے اور پرانے ریکارڈ توڑنے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ایسے ہی پاکستانی کوہ پیماں میں دو نامور خواتین کوہ پیما ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی بھی شامل ہیں۔ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے گذشتہ دنوں کے ٹو کو فتح کرنے کی اپنی اپنی مہم کا آغاز کیا تھا، دونوں خواتین کوہ پیما اس مہم جوئی کے لیے کافی عرصے سے تیاری کر رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…