ریاض(آئی این پی) پاکستان کو آئی ایم ایف کی قسط سعودی عرب کی فنڈنگ سے مشروط کر دی گئی ہے،بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے قسط کیلئے پاکستان کو سعودیہ سے 4 ارب ڈالر فنڈنگ یقینی بنانا ہو گی،آئی ایم ایف نے سعودی عرب سے پاکستان کو ممکنہ فنڈز کا جائزہ شروع کر دیا ہے۔ سعودی عرب سے فنڈنگ یقینی ہونے پر پاکستان کو آئی ایم ایف قسط جاری ہوگی، رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط کے باوجودپاکستان کوزرمبادلہ کی کمی کامسئلہ رہیگا، سعودی عرب سے 4 ارب ڈالر نہ ملے تو پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ برقراررہیگا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو رواں سال قرضوں کی ادائیگی اور زرمبادلہ ذخائر کیلئے 41 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔