اسلام آباد(آئی این پی ) سی ڈی اے انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غوری ٹاون انتظامیہ کا دفتر سیل کردیا،ٹاون میں پلاٹوں و مکانوں کی خریدوفروخت اور تعمیرات پر پابندی عائد کر دی ۔غیر قانونی غور ی ٹاؤن کا دفتر پلاننگ اور انفورسمنٹ کے افسران اور سینئیرسپشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار محمد آصف نے سیل کیا سی ڈی اے حکام نے غوری ٹاؤن کے دفاترکو تالے لگاکر نوٹس بھی آویزاں کردئیے۔