بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ جانے کے خواہش مند افراد کیلئے نئی ویزا سکیم کا اعلان

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن(این این آئی) نیوزی لینڈ کی حکومت نے امیگریشن کے خواہش مند افراد کیلئے نئی ویزا اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب پہلے سے جاری سرمایہ کاری ویزا 1 اور سرمایہ کاری ویزا 2 کیٹیگری کو ختم کرکے نئی کیٹیگری ایکٹو انویسٹر پلس ویزا کیٹیگری متعارف کروادی ہے۔

نئے سرمایہ کاری ویزا حاصل کرنے کے لیے کم از کم 31 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ نیا ایکٹو انوسٹر پلس ویزا کیٹیگری کیلئے 19 ستمبر 2022 سے درخواستیں وصول کی جائیں گی جبکہ 27 جولائی 2022 کے بعد سے سرمایہ کاری ویزا 1 اور سرمایہ کاری ویزا 2 کیٹیگری کیلئے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔نئی اسکیم کے تحت امیگریشن کے خواہش مند افراد سرمایہ کاری کے ذریعے نیوزی لینڈ کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔ حکومت کی جانب سے نئی ویزا کیٹیگری غیر ملکی تجربہ کار اور بڑے انویسٹرز کو نیوزی لینڈ میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے متعارف کروایا گیا ہے۔نئی ویزا کیٹیگری کا اعلان کرتے ہوئے اقتصادی اور علاقائی ترقی کے وزیر سٹورٹ نیش نے کہا کہ ہمارے پاس نیوزی لینڈ میں بہت سے شاندار کاروبار ہیں جو عالمی مارکیٹ میں حقیقی نام بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد امیگریشن کے خواہش مند بین الاقوامی تجربہ کار سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرکے ان کاروباروں کو مزید کامیاب عالمی برانڈز بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

سٹورٹ نیش نے کہا کہ نئے ویزا نظام کا مقصد ایسے فعال سرمایہ کاروں کو اپنے ملک کی طرف راغب کرنا ہے جو طویل عرصہ تک نیوزی لینڈ کی معیشت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرانی ویزا کیٹیگری کے تحت اکثر غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے کے بجائے شیئرز اور بانڈز میں سرمایہ کاری کرتے تھے۔ اب ہم نیوزی لینڈ میں فعال سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی جاسکیں اور معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہوسکے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…