پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات میں بدترین شکست ،شہباز شریف کی پارٹی صدارت خطرے میں پڑ گئی پارٹی رہنمائوں نے نوازشریف سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اندر تقسیم اور اختلافات میں شدت آنا شروع ہوگئی ہے اور پارٹی کے اندر غیر معمولی اہمیت کا حامل مریم نواز کا گروپ انہیں پارٹی کی چیئرپرسن بنانے کے لئے متحرک ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ شہباز شریف حکومت چلا سکے نہ ہی پارٹی جبکہ حمزہ شہباز بھی پرفارم نہ کرسکے جس کی مثال پنجاب کے حالیہ ضمنی الیکشن میں بدترین شکست ہے،پارٹی رہنمائوں نے مزید مشورہ دیا کہ اگر حکومت اپنی مدت پوری کرتی ہے تو شہباز شریف حکومت چلاتے رہیں ،شہباز شریف سے پارٹی کے صدر کا عہدہ واپس لیکر مریم نواز کو چیئر پرسن بنایا جائے ،پارٹی رہنمائوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو فوری وطن واپس آنا چاہیے اور تمام معاملات کو خود ہینڈل کرنا چاہیے،اس وقت ملک اور پارٹی کو نواز شریف کی اشد ضرورت ہے ،اگر نواز شریف کچھ ماہ مزید لندن میں قیام کرتے ہیں تو تب تک مریم نواز کو پارٹی کا چیئرپرسن بنایا جائے اس سے اچھی چوائس کوئی نہیں ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا بلکہ ہم نے اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )والے پروپیگنڈہ کررہے ہیں، میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین 10،10 کروڑ میں فروخت ہوئے، اگرمجھے سپریم کورٹ بلا لیتا تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دیے گئے۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…