منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

پنجا ب کے تخت سے پہلے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے پی ٹی آئی کے ایک رکن کے منحرف ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان سے ایم پی اے

میاں مسعود کی بولی لگ گئی ہے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 175 ارکان کی گنتی مکمل تھی،آج  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 187 ارکان مکمل ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ارکان بیماری یا شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے اجلاس میں نہیں پہنچے، جو رکن پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نہیں آیا انہوں نے ہمیں اعتماد میں لیا تھا۔دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، حسین الٰہی، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، ساجد احمد خان بھٹی، مراد راس، وسیم بادوزئی، حافظ عمار یاسر، محسن لغاری کے علاوہ نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی زین قریشی، عامر اقبال شاہ، سیف الدین کھوسہ، میجر (ر) غلام سرور، شبیر گجر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے نمبر گیم بارے پی ٹی آئی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ الحمدللہ پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کے پاس اکثریت ہے، ارکان اسمبلی کو اغوا یا ہراساں کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، رانا ثناء اللہ کے بیان کے بعد معاملہ اعلیٰ عدلیہ کے پاس لے کر گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…