جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

تین ایشیائی ممالک دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹس کے مالک بن گئے

datetime 20  جولائی  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹس کا اعزاز 3 ایشیائی ممالک کو حاصل ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاسپورٹ کی درجہ بندی جاری کرنے والے ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے 2022 کی تیسری سہ ماہی کے لیے طاقت ور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کی ہے۔اس فہرست کے مطابق جاپانی پاسپورٹ دنیا میں سب سے طاقت ور ہے

جس کو رکھنے والا فرد ویزا لیے بغیر 193 ممالک کا سفر کرسکتا ہے۔سنگاپور اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں اور وہاں کے شہریوں کو 192 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔فن لینڈ، اٹلی اور لکسمبرگ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر رہے جن کے حامل افراد 189 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں۔اسی طرح 188 ممالک کے ویزا فری سفر کے ساتھ آسٹریا، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور سوئیڈن 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔فرانس، آئرلینڈ، پرتگال اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو 187 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کرنے کی سہولت حاصل ہے اور ان ممالک کے پاسپورٹس اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔بیلجیئم، نیوزی لینڈ، ناروے، سوئٹزرلینڈ اور امریکا کے پاسپورٹس پر 186 ممالک کا سفر ویزا کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں 7 ویں نمبر پر ہیں۔8 واں نمبر مشترکہ طور پر آسٹریلیا، کینیڈا، چیک ریپبلک، یونان اور مالٹا کے نام رہا جن کے شہری 185 ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔ہنگری کا پاسپورٹ 9 ویں نمبر پر رہا جبکہ 10 ویں نمبر پر لتھوانیا، پولینڈ اور سلواکیہ کے پاسپورٹس رہے۔پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا

جو 109 ویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کیا جاسکتا ہے۔پاکستان سے نیچے شام (110ویں نمبر پر)، عراق (111 ویں نمبر پر

اور افغانستان 112ویں نمبر پرموجود ہیں۔اس کے مقابلے میں یمن 108 ویں، صومالیہ 107 ویں، نیپال اور فلسطین 106 ویں اور شمالی کوریا 105 ویںپاکستان کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور پاسپورٹ قرار پائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…