جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہبازشریف حکومت کیلئے بڑی مشکل ، ایک اتحادی کا ساتھ چھوڑنے کا عندیہ

datetime 20  جولائی  2022 |

لاہور(این این آئی)پنجاب کی وزارت اعلی کے انتخاب میں اپنی حمایت کے حوالے سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا بیان سامنے آ گیا ہے۔پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے 22جولائی کو ہونے والے انتخاب سے قبل چوہدری شجاعت پاکستانی سیاست میں مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں

اور چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلی بننے یا حمزہ شہباز کے وزیراعلی برقرار رہنے کا دارومدار چوہدری شجاعت کے فیصلے پر ہے۔تاہم اب پنجاب کی وزارت اعلی کے حوالے سے چوہدری شجاعت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے ان کے امیدوار چوہدری پرویز الہی ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا ان کا حق ہے، ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں، مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔سربراہ ق لیگ نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے، جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، اس فکرمیں نا پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دکھانا ہے، ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات ہوں، فوری انتخابات سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…